31

چائے کی اسمگلنگ سے خزانے کو سالانہ10ارب نقصان

کراچی۔ پاکستان میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے اسمگل ہونیوالی چائے کے باعث قومی خزانے کو سالانہ10ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جولائی 2018سے مئی2019کے دوران پاکستان میں چائے کی مجموعی کھپت 287.61ملین کلو گرام رہی، جس میں سے 214.01ملین کلو گرام چائے پاکستان در آمد کی گئی،جبکہ 73.60ملین کلو گرام چائے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے ملک میں اسمگل کی گئی۔

اس حوالے سے پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایاکہ ملک میں درآمد ہونے والی چائے پر مجموعی طور پر43فیصد ٹیکس عائد ہے، اس قدر زائد ٹیکسوں کے باعث افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے چائے پاکستان اسمگل کی جارہی ہے۔