91

پولیس اہلکاروں کا خود ساختہ چھٹی کا طریقہ کار تبدیل

پشاور۔سی سی پی او کریم خان نے پولیس اہلکاروں کی حاضری کو یقینی بنانے کی خاطر خصوصی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیاہے

، انہوں مختلف اہم عمارتوں اور دیگر حساس مقامات پر مامور پولیس اہلکاروں کو چھٹی سے متعلق اپنے وضع کردہ اور خود ساختہ طریقہ کار کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کر دی، اس ضمن میں سی سی پی او کریم خان کے دفتر سے تمام ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو خصوصی مراسلہ ارسال کر دیا گیا، فیصلہ گاردات اور دیگر متفرق ڈیوٹیوں کے دوران ایک سے زائد پولیس اہلکاروں کی شب باشی کے نام پر غیر حاضر رہنے کی بعد کیا گیا ہے، پولیس اہلکار آئندہ کیلئے اپنے ایس ڈی پی اوز اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سے باقاعدہ چھٹی لینے کے پابند ہونگے تفصیلات کے مطابق سی سی پی او کریم خان نے چارج سنبھالنے کے بعد متعدد احسن اقدامات اٹھائے ہیں، ا

س سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز سی سی پی او کریم خان کے دفتر سے تمام ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو خصوصی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے،جاری ہونے والے خصوصی مراسلہ کے مطابق گاردات اور دیگر متفرق ڈیوٹیوں پر تعینات پولیس اہلکاروں نے خود ساختہ چھٹی کا طریقہ کار طے کر رکھا ہے جس کے مطابق ایک سے زائد پولیس اہلکار شب باشی کے نام پر اہم ڈیوٹیوں سے غیر حاضر رہتے ہیں، مراسلہ میں افسران کو تاکید کی گئی ہے کہ شب باشی اور بڈی شپ کے نام پر ہونے والی غیر حاضریوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے جبکہ اہم عمارات اور دیگر گاردات کی ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس پی ڈی پی اوز اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سے باقاعدہ چھٹی لینے کے بعد شب باشی گزاریں گے، اس ضمن میں تمام ڈویژنل ایس پیز کو بھی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔