42

اپوزیشن رہنماؤں کا پشاور میں ملین مارچ

پشاور۔اپوزیشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ25جولائی کو عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا اب جلد اسلام آباد کی کال دی جائے گی جس کے بعد سلیکٹڈ حکومت کو کوئی نہیں بچا سکے گی، اپوزیشن جماعتوں کی سیاست الگ ہوسکتی ہے مگر پاکستان کے دفاع، جمہوریت اور عوامی کی خوشحالی کیلئے سب ایک ہیں اگر کوئی پاکستان کی آزادی، جمہوریت اور عوام کے حقوق پر میلی نگاہ ڈالے گا تو ہم اپنے تمام اختلافات چھوڑ کر ملک، آئین، جمہوریت اور عوام کی جنگ جیتنے کیلئے دیوار چین بن جائیں گے اور کسی کو عوام کے حق حکمرانی پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے وہ گذشتہ روز پشاور میں مشترکہ احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ملک میں 25جولائی 2018کے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر متحدہ اپوزیشن کی کال پر ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی یوم سیاہ منایا گیا

 اس موقع پرپشاور کے رنگ روڈ پر احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا تھا جس سے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال، جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان، اے این پی کے صدر اسفندیارولی خان، پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری، فرحت اللہ بابر، قومی وطن پارٹی کے چیئرمین ا?فتاب احمد خان شیرپاؤ اور جے یو آئی کیسابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے خطاب کیا جبکہ جلسہ عام میں اے این پی، جے یو ا?ئی، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور قومی وطن پارٹی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہاکہ نئے پاکستان نے ہر وعدہ کا خون، تحریک انصاف نے پاکستان کو تباہ اور سلیکٹڈ وزیر اعظم نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا ہے، نااہل حکمران عقل سے عاری ہیں، ان کے پاس سوچ، وڑن اور نہ ہی ٹیم ہے، انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کا طوفان،معیشت تباہ، کارخانے، کاروبار بند ہیں، نوجوانوں کو روزگار کہاں سے ملے گا؟2013میں ملک میں 20گھنٹے لوڈشیڈنگ، ملک کا پہیہ بند اور روزانہ خودکش حملے ہورہے تھے، عوام کے کندھے لاشیں اٹھا اٹھا تھک گئے تھے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے جو وعدے کئے ان کو پورا کیا، پانچ سالوں میں 12ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی، دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن بحال کیا مگر سلیکٹڈ حکومت ملک پر مسلط کرکے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیارولی خان نے کہاکہ گزشتہ سال 25جولائی کو عوامی رائے پر ڈاکہ ڈال کر ایک کٹھ پتلی کو 22کروڑ عوام پر مسلط کر دیا گیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ ملک کی تقدیر بدلنے کا دعوی کرنے والے کپتان کے اپنے بچے لندن کے محلات میں پل رہے ہیں، سلیکٹڈ وزیر اعظم قوم و ملک سے مخلص ہیں تو پہلے اپنی اولاد کو پاکستان لا کر وزیرستان کے پہاڑوں میں رکھیں،ٹرمپ کا افغانستان بارے بیان خطے میں آگ لگانے کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کا دورہ امریکہ ناکام ثابت ہوا، ٹرمپ کے بیان سے کشیدگی میں اضافے کا امکان ہے،انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے والے تبدیلی لے کر آئے اور تبدیلی کا پاکستان پرانے پاکستان کے مقابلے میں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔