75

جائیدادوں کے سرکاری نرخوں میں مزید اضافہ

پشاور۔ ایف بی آر نے پشاور کے 15علاقوں میں  جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس انکم ٹیکس اینڈ کیپٹل گین ٹیکس کی وصولی کے لئے فیئر مارکیٹ ویلیو میں 40سے 45فیصد تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے پشاور، مردان، ابیٹ آباد کے لئے تفصیلات ایف بی آرنے جاری کردی ہیں پشاور سمیت ملک کے بیس بڑے شہروں میں جائیدادوں کے سرکاری نرخوں میں مزید تیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ بعض شہروں میں ایف بی آر کیئر مارکیٹ ویلیو بڑھا کر90 فیصد اور بعض علاقوں میں 95فیصد تک پہنچ گئی ہیں جہاں ایف بی آر کے فیئر مارکیٹ ویلیو طے نہیں کی گئی ہے۔

وہاں ڈپٹی کلکٹر ریٹس لاگو ہو نگے جائیداد کی خریدو فروخت پر ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس وصولی کے لئے نئی فیئرمارکیٹ ویلیو گزشتہ روز سے نافذ العمل کردی گی ہیں۔ پشاور کے 15علاقوں کے لئے فیئر ویلیو مارکیٹ ریٹ جاری کردی گئی ہے صدر بازار میں رہائشی علاقوں پر فی مرلہ 1,102,329جبکہ کمرشل پراپرٹی ویلیو پر ٹیکس 4,776,758روپے، مال روڈ پر رہائشی فیئر مارکیٹ ویلیو 1,102,329جبکہ کمرشل پراپرٹی ویلیو ٹیکس 4,776,758، سنہری مسجد روڈ پر فیئر مارکیٹ ویلیو 1,102,329روپے جبکہ کمرشل فیئر ویلیو مارکیٹ 4,776,758، ٹیپو سلطان روڈ پر گھریلو ٹیکس 1,102,329، جبکہ کمرشل 4,776,758، خادم حسین روڈ پرگھریلو 1,102,329، کمرشل 4,776,758، ارباب روڈ پر رہائشی 1,102,329، کمرشل 4,776,758، آرٹلری روڈ پر رہائشی 1,102,329، کمرشل 4,776,758، شامی روڈ پر رہائشی 918,607جبکہ کمرشل 4,776,758، خیبر روڈ پر رہائشی 1,068,925جبکہ کمرشل 4,776,758، ہسپتال روڈ پر رہائشی 1,068.925اور کمرشل 4,776,758، خالد روڈ 1,068.925کمرشل 4,776,758،رضا شہید رہائشی 1,068.925،کمرشل 4,776,758،کلب روڈ ،کمرشل 4,776,758،کلب روڈ، چھوٹی لال کرتی 918.607، کمرشل 2,672.313، بڑی لال کرتی رہائشی 918.607 ، کمرشل 2,672.313 نافذ کیا گیا ہے۔