272

شیخ رشید کا اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

لاہور ۔ عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔
لاہور مال روڈپر پنجاب حکومت کے خلاف متحدہ اپوزیشن کے جاری احتجاجی جلسے کے دوران شیخ رشید نے ماڈل ٹاؤن واقعے میں انصاف نہ ملنے پر قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جہاں قانونی کی بالادستی اور انصاف نہ ہونے وہاں حکومت کا حصہ ہونا اپنی توہین سمجھتا ہوں ۔اس موقع اُنہوں نے شریف برادران کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور خطاب کے آخر میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کو بھی قومی اسمبلی کی رکنیت سے فوری مستعفی ہونے کا مشورہ دیا۔