35

قبائلی اضلاع انتخابات میں ٹرن آؤٹ کی تفصیلات جاری

اسلام آباد۔الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کے 16 صوبائی حلقوں کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ کی تفصیلات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی اضلاع میں مجموعی ٹرن آؤٹ 26.27فیصدرہا،سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ پی کے 109 کرم ایجنسی میں 40.10فیصد رہا جبکہ سب سے کم ٹرن آؤٹ پی کے113 شمالی وزیرستان میں 16.10فیصد رہا۔الیکشن کمیشن کے مطابق مرد ووٹرز کا مجموعی ٹرن آؤٹ 31.42فیصدرہا جبکہ خواتین ووٹرز میں مجموعی ٹرن آؤٹ 18.63 فیصد رہا۔واضح رہے الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی سولہ نشستوں کے ابتدائی مکمل نتائج جاری کردیئے۔ 

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن چودہ روز میں جاری کرے گا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد امیدواروں نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے 5 اور جمعیت علمائے اسلام (ف)نے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ ایک ایک نشست جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی کے حصے میں آئی۔