30

پہلی مرتبہ قبائلی عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا‘شوکت یو سفزئی

نوشہرہ۔صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں ضم ہونے والی قبائلی عوام نے تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوری انتخابات میں اپنا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں سنادیا جس سے اپوزیشن کی انکھیں کھل گئی اور ان کی حکومت کے خلاف افواہیں اور غلط پروپیگنڈے دم تو ڑ چکے ہیں پی ٹی ائی نے 16 میں  سے 6 نشستیں جیت چکی ہے۔

 پانچ ازاد ارکان کے صوبائی حکومت کے ساتھ رابطے ہیں اور یہ تعداد اللہ کے فضل و کرم سے 11 ہوجائے گی وزیر اعظم عمران خا ن کی خارجہ پالیسی پوری دنیا پر واضح ہوچکی ہے وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ کا دوررہ چھوٹے وفد کے ساتھ کمرشل فلائٹ اور لمبی لمبی گاڑیوں کے بجائے ٹرام میں سفر کرکے دنیا کو واضح پیغام دے دیا ہے کے وہ ایک عوامی لیڈر ہیں اور ان کی جڑیں عوام میں ہیں۔

وہ امریکہ میں برابری کی بنیا د پر ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کریں گے ہماری حکومت میں میڈیا ازاد ہے ہم سب کو ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا چاہیے وہ نوشہرہ پریس کلب کی کابینہ اور گورنر باڈی تقریب حلف وفادار کے موقع پر بطور صدر مجلس خطاب کررہے تھے شوکت یوسف زئی نے کہا کے قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کے انعقاد قبائلی عوام سیکورٹی فورسز اور سیا سی جماعتوں کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

 قبائلی عوام کو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ازادنہ اور پرامن ماحول  میں حق راہ دہی استعمال کرنے کا موقع ملاعوام اور خصوصا خواتین نے انتخابی عمل میں بھر پور حصہ لیا جس پر میں سیکورٹی فورسز، انتظامیہ پولیس اور قبائلی عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہون اپوزیشن جماعتیں جو منفی پروپیگینڈہ کررہی تھی عوام نے بیٹ پر مہر لگا کر اس کو مستر د کردیا یہ عمران خان اور وزیر اعلی کے پی کے محمود خان کی قیادت پر بھر پور اعتما کامظہر ہے۔

شوکت یوسف زئی نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ آزاد خارجہ پالیسی نظر ارہی ہے وزیر اعظم عمران خان کی شخصیت عوام کو معلوم ہے وہ سمجھوتہ کرنے والوں میں سے نہیں ہے پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے اور عمران خان دورہ امریکہ میں انتہائی سادگی کے ساتھ امریکہ پہنچے ہیں اور ان کا دور ہ ایک غریب ملک کی عکاسی کررہا ہے وہ کسی بڑے ہوٹل میں نہیں ٹہریں بلکہ پاکستان کے سفارتخانے میں قیام کررہے ہیں اور یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ممکن ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وقت کاتقاضا ہے کہ تمام فیصلے ملک اور قوم کے مفاد میں ہو،اپوزیشن کو مثبت کردار ادار کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحافت کی ازادی پر یقین رکھتی ہے ہم جمہوری لوگ ہے ایک ضابطہ اخلاق جو کہ پہلے سے موجود ہے اس پر سب کو عمل کرنا چاہیے ہم نے ہمیشہ صحافیوں کے مفادات کا بھر پور خیا ل رکھا ہے کیونکہ میں خود ایک کارکن صحافی رہ چکا ہوں۔

 مجھ پر وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اعظم عمران خا ن کے بہت سے احسانات ہے کے مجھ جیسے غریب ادمی کو دو بار وزیر بنا یا یہ پرویز خٹک کی سابقہ صوبائی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل کرنے صحت تعلیم عوام کی بنیادی مسائل کے حل اداروں کی بحالی پولیس کو پولیس فورس بنانے انتظامیہ کو عوام کا خادم بنانے کی بدولت ممکن ہواجس کی وجہ سے 2018 کے انتخابات میں پی ٹی ائی نے دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کی اور قبائلی اضلا ع میں بھی پی ٹی ائی بڑی جماعت بن کر ابھر ی۔
 

انہوں نے نوشہر کے صحافیوں کے میڈیکل بلز صحت کارڈ اور دیگر مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا اور پریس کلب کے لیے دس لاکھ گرانٹ کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا نوشہرہ پریس کلب کے لیے وزیر اعلی محمو د خان سے 25 لاکھ روپے کا گرانٹ منظور کرائیں گے اس موقع پر نوشہر ہ پریس کلب کے سابق صدر مشتاق پراچہ نے شوکت یوسف زئی کو خراج تحسین پیش کیا اور میڈیا کالونی میں بجلی کی فراہمی اورصحافیو کو درپیش دیگر مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا