36

قبائلی اضلاع سے منتخب ایم پی ایز کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی ملے گی

اسلام آباد۔قبائلی اضلاع سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے لئے منتخب نمائندوں کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی ملے گی۔ صوبائی اسمبلی میں 16 عام اور پانچ مخصوص نشستوں کے اضافے سے آئین کے تحت خیبرپختونخوا کابینہ میں ارکان کا تناسب بھی بڑھ گیا ہے۔

 خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کے دو منتخب ایم پی ایز کو صوبائی کابینہ اور ایک قبائلی ایم پی اے کو مشیر لئے جانے کا امکان ہے۔ آزاد ارکان سے اہم حکومتی عہدیداروں نے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ 

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی اضلاع ایم پی ایز منتخب ہوئے ہیں اور اب انہیں صوبائی کابینہ میں نمائندگی ملے گی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں آزادانہ طریقے سے قبائلی اضلاع کے ارکان اپنے علاقوں کی صورتحال مشکلات اور پسماندگی کو اجاگر کر سکیں گے اور صوبائی بجٹ سے انہیں وسائل ملیں گے۔