32

احسن اقبال کاحکومت پرہارس ٹریڈنگ کا الزام

نارووال۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت سینیٹ میں عدم اعتماد کی تحریک میں ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے،23جولائی کو سینیٹ میں اپوزیشن کامیاب ہو گی، 25جولائی کو اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ یوم سیاہ منایاجائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاکہ وزیراعظم کودورہ امریکاسے متعلق اپوزیشن کواعتمادمیں لیناچاہیے تھا۔

پی ٹی آئی کے دھرنوں میں کون فنڈنگ کررہاتھا؟عمران خان کوبتاناہوگاکہ یہ سب کس کیلئے کررہے تھے،عمران خان کا ایمانداری کا جو میک اپ کیا ہوا ہے اب اترنے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو واپس 2002 میں لاکھڑا کیا، ملکی معیشت کوحکومتی پالیسیوں نے تباہ کردیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالا،عوام سے جمہوری حق چھیناجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو دورہ امریکا سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں لے آئی تھی،فیض آباد دھرنے نے ملک کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کا کام کیا۔انہوں نے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پاس ہو گی،حکومت عدم اعتماد کی تحریک پر ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے،25 جولائی کو اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ یو م سیاہ منایا جائے گا۔