28

پشاورمیں بارش سے متعدد مقامات پر چھتیں منہدم

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاوراورگردونواح میں  جمعرات کے روزعلی الصبح سے شروع ہونے والی بارش  سے موسم خوشگواہوگیاجبکہ موسلادھاربارش سے متعدد مقامات پردیواریں اورچھتیں گرگئیں اورپشتخرہ میں مویشی فارم کی چھت منہدم ہونے سے 9قیمتی جانورملبے تلے آکرہلاک جبکہ 9بھینسیں زخمی ہوگئیں چھت گرنے سے ایک مزدوربھی زخمی ہوگیاشدیدبارش سے پشاورکے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اورسڑکوں پر پانی بھرجانے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ  بڈھ بیر سمیت بیشتر مقامات پر پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

جس کے باعث گھروں میں قیمتی اشیاء بھی پانی میں ڈوب گئیں اورلاکھوں کانقصان ہواصوبائی دارالحکومت پشاورمیں جمعرات کی صبح  موسلادھاربارش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئیں بڈھ بیر کے علاقوں سپین جماعت، روشن کبا بی اور کگہ ولہ میں پانی گھروں میں داخل ہوگیااورایک کچے مکان کی دیوارمنہدم ہوگئی بارش کے باعث ندی نالے اورنالیاں پانی سے بھرگئیں جبکہ پشاورکی سڑکیں بھی پانی میں ڈوب گئیں اورکئی کئی فٹ پانی کھڑاہوگیا۔

جس کے باعث آنے جانے والوں کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑاجبکہ متعدد مقامات پر گاڑیاں پانی میں ڈوب جانے کے باعث ناکارہ ہوگئیں موسلادھار بارش سے پشتخرہ  میں واقع مویشی فارم زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 جانور ملبے تلے دب کر موقع پر ہی ہلاک جبکہ 9 بھینسیں زخمی ہوگئیں انچارج کے مطابق جانوروں کی قیمت تقریباً 30 لاکھ روپے تھی جبکہ فارم مہندم ہونے سے ایک مزدور بھی زخمی ہوا ادھر سورے پل چوک ٗ خیبربازار ٗ کوہاٹی چوک ٗ لاہوری چوک ٗ اوردیگرکئی مقامات پانی سے بھرگئے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔