54

شاہی باغ گرڈ سٹیشن میں دوسرے پاورٹرانسفارمر کی تنصیب

پشاور۔132 کے وی شاہی باغ گرڈ سٹیشن کے ایک 40 ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمر میں شدیداوورلوڈنگ اورگرمی کی وجہ سے فالٹ وجہ سے گیارہ کے وی کے ایس ایم،گیارہ کے وی ناگمان انڈسٹریل،گیارہ کے وی چارسدہ روڈ،گیارہ کے وی لطیف آباد،گیارہ کے وی ہریانہ1،2 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی تھی،پسکوٹیموں نے عارضی بنیادوں پر متاثرہ فیڈرز کو بجلی کی فراہمی وقفوں وقفوں سے فراہمی شروع کی ہوئی ہے۔

 تاہم متبادل ذرائع زیادہ لوڈاٹھانے کے متحمل نہیں ہوسکتے،اس لئے پسکو نے صارفین سے بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لینے کی اپیل ہے،خراب پاورٹرانسفامر کی جگہ دوسرے پاورٹرانسفارمرکی تنصیب کاکام جاری ہے،چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرڈاکٹر محمدامجدخان پاورٹرانسفارمر کی تنصیب کا بذات خود جائزہ لے رہے ہیں اور اس بارے میں ہدایات جاری کررہے ہیں۔

امید ہے کہ پاورٹرانسفارمر کی تنصیب کا کام چند دنوں میں مکمل کرکے متاثرہ علاقوں کے صارفین کو معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی،پسکومنیجمنٹ کو متاثرہ علاقوں کے صارفین کی تکالیف کا احساس ہے جس کے لئے پسکوٹیمیں دن رات ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہیں،تاہم پسکوکی عوام سے تعاون کی اپیل ہے،عوام کے تعاون سے تمام مسائل پرقابوپالیا جائے گا۔