47

قبائلی تاریخ کا پہلا انتخابی دنگل کل ہو گا ٗ ایمر جنسی نافذ

پشاور۔قبائلی تاریخ میں پہلی مرتبہ کل انتخابی میدان سجے گا سولہ صوبائی نشستوں پر 282امیدواروں کے درمیان سخت ترین مقابلہ ہو گا قبائلی علاقوں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ان اضلاع کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے قبائلی ساتوں اضلاع اور ایف آرز میں 26لاکھ 62ہزار 550رجسٹرڈ ووٹرز کے لئے 1943پولنگ سٹیشن قائم کردیئے گئے ہیں۔ 26لاکھ 26ہزار 550ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کرینگے۔جن میں 15لاکھ 99ہزار 384مرد اور 10لاکھ 63ہزار 186خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گی۔

ٗجن میں 947مردوں کے اور 390خواتین کے جبکہ 1056مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہو نگے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ضلع خیبر سے صوبائی اسمبلی کے 3نشستوں کے لئے 197مردوں کے، 155خواتین کے اور 29مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہو نگے۔ ضلع خیبر میں 381پریزائیڈنگ افسران ڈیوٹیاں سرانجام دینگے۔ ضلع مہمند کے دو نشستوں کے لئے 71مردوں کے 53خواتین کے اور 70مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم ہو ں گے ضلع مہمند میں 194پرایرائیڈنگ افسران تعینات کئے جائیں گے۔

 170279مرد جبکہ 100972خواتین ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ ضلع باجوڑ کے 3لاکھ 8104مرد اور 2لاکھ 14ہزار 376خواتین ووٹرز کے لئے 336پریزائیڈنگ افسران تعینات کئے جائینگے جبکہ ضلع باجوڑ کے تین نشستوں کے لئے 36 مردوں کے 36خواتین کے اور 262مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم ہو نگے۔ ضلع کرم میں 200661مردوں اور 152173خواتین ووٹرز کے لئے 264پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ 71مردوں 71خواتین اور 122مشترکہ پولنگ  سٹیشنز قائم ہو نگے ٗاورکرزئی میں مرد ووٹرو ں کی 108649جبکہ خواتین ووٹروں کی 14480کے لئے 175پریزائیڈنگ افسران تعینات کئے جائیں گے ٗچار مردوں،چار خواتین کے علاوہ 167مشترکہ پولنگ  سٹیشنز قائم کئے جائینگے۔

شمالی وزیرستان میں مردوں کے لئے 57، خواتین کے لئے 24اور 101مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم ہو نگے شمالی وزیرستان میں 178پریزائیڈانگ افسران تعینات کئے جائینگے ٗجنوبی وزیرستان کے لئے 50مردوں، 34خواتین اور 168مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم ہو نگے ایف آرز کے ایک نشست کے لئے 13مردوں، 13خواتین اور 137مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم ہو نگے۔