40

پشاور ٗپانی کے غیر قانونی کنکشنزکی تعداد 35ہزار سے زائد

پشاور۔پشاورمیں 35ہزار243غیرقانونی کنکشنزسے عوام پانی استعمال کررہے ہیں جبکہ شہرمیں پانی کے قانونی کنکشنزکی تعداد 56ہزار980ہے ٗصوبائی اسمبلی کوفراہم کردہ دستاویزات کے مطابق پشاورمیں صفائی کے نظام کو بہتربنانے کیلئے ستمبر2014ء میں ڈبلیوایس ایس پی کاادارہ قائم کیاگیا جس کے پاس شہریوں کو فراہمی آب کی ذمہ داریاں بھی ہیں،پشاورمیں روزانہ ایک ہزارٹن کوڑاکرکٹ پیداہوتاہے جس میں 783ٹن یعنی78فیصدکوڑااٹھاکرٹھکانے لگایاجاتاہے ستمبر 2018ء تک ایک لاکھ تین ہزار854ٹن گندگی کے پرانے ڈھیر ختم کئے گئے۔

ڈبلیوایس ایس پی کے قیام کے بعد اب تک پشاور میں 268.32کلومیٹرپانی کے بوسیدہ پائپ لائن تبدیل کی گئی ہیں 24فلٹریشن پلانٹس کوبحال اور33نئے ٹیوب ویل بنائے گئے ہیں دستاویزات کے مطابق پشاور میں 35 ہزار243غیرقانونی کنکشنزکی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں ریگولرائزیشن شروع کردی گئی ہے غیرقانونی کنکشنزکوقانون کے دارے میں لانے کیلئے مہم بھی جاری ہے شہرمیں قانونی کنکشنزکی تعداد56ہزار980ہے۔

اسی طرح پشاورمیں 1002.28کلومیٹرنالیوں کوصاف کیاگیادولاکھ دوہزار709رننگ فٹ نالیوں کومرمت کیاگیا دولاکھ ایک ہزار115رننگ فٹ گلیوں کو تعمیرومرمت کیاگیاہے۔اپنے قیام سے لیکر گزشتہ مالی سال2017-18 تک ادارے پر8,520.21ملین روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔