152

ممنوعہ بورکے اسلحہ کو دو کیٹگریز میں تقسیم کر دیا گیا

پشاور۔خیبر پختونخوا حکو مت نے ممنو عہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراء کی پالیسی ترتیب دے دی ہے ٗ نئی مرتب شدہ پالیسی منظوری کے لئے صو بائی کابینہ میں پیش کی جائے گی ٗ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پالیسی کابینہ کے سامنے پیش کر نے کیلئے ایک سمری کی منظوری دے دی ہے ٗ پالیسی کے مطابق ممنوعہ بورکے اسلحہ کو دو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ٗجس میں ایک پستول اور دوسری رائفل شامل ہے ٗممنوعہ بورکے اسلحہ لائسنس کے لئے درخواست دوہزار روپے کے سٹامپ پیپر پر دی جاسکے گی یہ درخواست نوٹری پبلک سے تصدیق کرانے کے بعد متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو پیش کی جائے گی ٗاگر درخواست دہندہ وکیل ہے تو وہ متعلقہ بار سے سرٹیفیکیٹ حاصل کر ے گا ٗہر ضلع میں ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔

جس کا سر براہ ڈپٹی کمشنر ہو گا ٗمتعلقہ ضلع کا ڈی پی او ٗ انٹیلی جنس بیورو اور سپیشل برانچ کا ایک ایک نمائندہ کمیٹی کے ممبران ہوں گے ٗلائسنس کے اجراء کا اختیار صو بائی محکمہ داخلہ کے پاس ہو گا ٗہر ضلع کو غیر ممنو عہ بور کے علاوہ مندر جہ ذیل ممنوعہ بورکے لائسنس کی سفارش کا اختیار ہو گا ٗجس میں پشاور کے لئے 30 لائسنس ماہانہ ٗسوات ٗ ایبٹ آباد ٗبنو ں ٗ کوہاٹ ٗ ڈیرہ اور مردان کے لئے بیس ٗ بیس لائسنس ماہانہ اور دیگر اضلاع کے لئے 15 لائسنس ماہانہ جاری کئے جا سکیں گے ٗکسی ایسے شخص کو لائسنس جاری نہیں کیا جاسکے گا جو جرائم پیشہ ہو ٗ عدالت سے سزا یافتہ ٗ دہشتگردی میں ملوث ہو یا جس کا نام حکو مت کی نگرانی کی لسٹ میں شامل ہو ٗکسی شخص کو دو سے زیادہ لائسنس نہیں دیئے جائیں گے ٗڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی تمام در خواستو ں کا جائزہ لے کر مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والی درخواستو ں کو محکمہ داخلہ کو ارسال کر ے گی ٗمحکمہ داخلہ کی منظوری کے بعد ڈپٹی کمشنر درخواست دہندہ کو ڈیمانڈ نوٹ جاری کر ے گا تا کہ وہ کسی بااختیاراسلحہ ڈیلر سے اسلحہ خرید سکے۔

  بااختیار ڈیلراس ضمن میں ایک سر ٹیفیکٹ بھی جار ی کر ے گاجس میں اس تک اس اسلحے کی ترسیل کی تفصیلات ہوں گی اور یہ بھی بتائے گا کہ اس اسلحہ کے حصول کے لئے غیر قانونی راستہ اختیار نہیں کیا گیا ٗ اسلحہ کی خریداری کے بعد اس اسلحہ کو پشاور کی فارنزک لیبارٹری میں بھیجا جائے گا جو اس امر کی تصدیق کر ے گا کہ یہ اسلحہ پالیسی کے مطابق ہے اس کے بعد در خواست دہندہ 50 ہزا ر روپے فی لائسنس سر کاری خزانے میں جمع کرا ئے گا لائسنس تین سال کے لئے جاری کیا جائے گا اور پانچ سال بعد بیس ہزار روپے کی فیس کے ساتھ اس کی توسیع ہو سکے گی ٗ اسلحہ کی تبدیلی کے لئے پانچ ہزار روپے فیس ادا کر نی ہو گی ٗ اضافی راؤنڈ کے لئے 100 روپے فی راؤنڈ فیس جمع کرانی ہو گی ٗاضافی میگزین کے لئے دو ہزا ر روپے فی میگزین فیس مقرر کی گئی ہے۔

 ٗممنوعہ بور کی ڈیلر شپ کے لئے لائسنس جاری کر نے کا اختیار محکمہ داخلہ کے پاس ہو گا ٗ وہ صرف ایسے ڈیلر کو لائسنس جاری کر ے گا جو پہلے سے غیر ممنوعہ بورکے اسلحہ کا کاروبارکر رہا ہو اور اس کی سفارش ضلعی اسلحہ لائسنس کمیٹی نے کی ہو ٗاسلحہ ڈیلر کے لئے لائسنس فیس سات لاکھ روپے ہو گی ٗمحکمہ داخلہ ڈیلر شپ سرٹیفیکیٹ کے اجراء کے بعد نوٹیفیکیشن کے ذر یعے اس کو مشتہر کرے گا ٗ تمام در آمدی اسلحہ پر پانچ ہزارروپے فی اسلحہ کے حساب سے فیس وصول کی جائے گی ٗاور در آمدی لائسنسو ں کے لئے صرف ڈیلر ز کے ناموں کی وفاقی حکو مت کو سفارش کی جائے گی جو مزکورہ بالا فیس جمع کرائیں گے۔