23

مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کی شامت

 پشاور۔منصوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کے لئے وفاق نے نیشنل پرائس مانٹیرنگ کمیشن ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا ہے اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریزسمیت متعلقہ حکام بھی شرکت کرینگے پشاور میں روٹی مہنگے کرنے والے نابنائی ایسو سی ایشن کے سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والوں کی تفصیلات بھی مرتب کر لی گئی ہیں جس میں کہاگیا ہے کہ سیاسی جماعت کے کہنے پر نابنائیوں نے منصوعی بحران پیدا کرنے اور صوبائی حکومت کو بدنام کرنے کے لئے ہڑتال کی ہے اور روٹی مہنگی کی ہے آج ہونے والے ہنگامی نیشنل پرائس مانٹیرنگ کمیشن کے اجلاس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک، ایف بی آر خیبر پختونخوا کے حکام شرکت کرینگے اجلاس میں مصنوعی مہنگائی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت فیصلے متوقع ہے۔

 صوبائی حکومت کی جانب سے بعض اشیاء پر وفاقی ٹیکس ختم کرنے یا ان کی شرح میں کمی کی سفارشات بھی پیش کئے جانے کے امکانات ہیں اجلاس میں چاروں صوبوں میں مارکیٹ مانٹیرنگ اور پرائس مجسٹریٹی نظام میں بہتری لانے کی تجاویز پر بھی غورکیا جائے گا خیبر پختونخوا میں آٹا، چینی، دالیں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش مہنگے فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات کی گئی ہیں حکومت کی جانب سے بعض اشیاء کم کرنے کے باوجود تاجروں کی جانب سے انہیں مہنگے داموں فروخت کیا جارہاہے خیبر پختونخوا میں محکمہ خوراک،ڈپٹی کمشنر پشاور وغیرہ کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔