68

وزیراعظم کا دورہ امریکہ باہمی تعلقات کیلئے اہم ہو گا،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  پاک امریکا تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک میں مثبت اور تعمیری بات چیت ضروری ہے، وزیراعظم کا دورہ امریکا باہمی تعلقات میں اہم ثابت ہوگا، قرض سے نجات کے لیے ٹیکس دائرہ کار بڑھانا ہوگا۔ پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قرض کے بوجھ تلے کوئی قوم خوشحال نہیں ہوسکتی، قرض سے نجات کے لیے ٹیکس دائرہ کار بڑھانا ہوگا، معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادائیگی کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، ٹیکس ادائیگیوں کے لیے دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی کریں، پاکستان خوشحال ہوگا تو ہم خوشحال ہوں گے۔ انہوں  نے کہا  یورپی یونین نے پاکستان کیساتھ اہم اسٹریٹجک معاہدہ کیا ہے، وزیراعظم کے دورہ امریکا سے اعتماد سازی کی فضا بحال ہوگی، دونوں ممالک میں مثبت اور تعمیری بات چیت ضروری ہے، پاک امریکا تعلقات میں نشیب و فراز آتے رہے، ہماری خارجہ پالیسی میں امریکا سے تعلقات ہمیشہ اہم رہے۔