30

قبائلی اضلاع میں انتخابات کو صاف و شفاف بنائیں گے‘اجمل وزیر

پشاور۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے قبائلی اضلاع اجمل وزیر نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کے انتخابات کو فری اینڈ فیئر بنائیں گے، امن وامان کے حوالے سے قبائلی علاقوں میں صورتحال بہترین ہے۔

قبائلی میں انتخابات جو بھی جیتے اسے قبائلی عوام کی نمائندگی کا حق دینگے۔پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی کے مشیر اجمل وزیر نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام کو پہلی بار کسی نے اونرشپ دی ہے۔ ہیلتھ کارڈ کو قبائلی اضلاع تک پھیلانے پر کام جاری ہے، جلد قومی شناختی کارڈ پر ہیلتھ کارڈ کی سہولیات فراہم کریں گے۔اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں صوبائی حکومت کی زیرو پرسنٹ بھی مداخلت نہیں، 28 ہزار لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں تبدیل کر چکے ہیں۔ن

قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں۔ پولنگ سٹیشنز کے اندر سیکیورٹی فورسز کے نمائندوں کی تعیناتی کا فیصلہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔قبائلی اضلاع کے مشیر کے مطابق 162 ارب روپے قبائلی اضلاع کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ 70 سال سے محروم قبائل کو انصاف فراہم کرنا وزیراعظم کی ترجیحات ہیں۔ خیبر پختونخوا کی طرز پر قبائلی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات بھی کرائیں گے۔