129

سرکاری محکموں رینٹ ایگریمنٹ کاپابندبنانے کا فیصلہ

پشاور۔خیبرپختونخواحکومت نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں صوبے کے مفادات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ٗصوبے کے حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا اپنے حق کے حصول کیلئے ڈٹے رہیں گے اورہرفورم پر آوازبلندکرتے رہیں گے حکومت نے واضح کیاکہ ملک بھرکے پانچ مدارس بورڈکی جاری کردہ سندشہادۃ العالمیہ کو یونیورسٹی کی ماسٹرڈگری کے برابر تسلیم کیاجاتاہے۔

محکمہ اوقاف کی جائیدادوں پرقائم دیگرسرکاری محکموں کواوقاف کے ساتھ رینٹ ایگریمنٹ کاپابندبنایاجائے گا ان خیالات کااظہار صوبائی وزیرقانون سلطان محمد نے گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم ایم اے کے رکن عنایت اللہ کے سوال کاجواب دیتے ہوئے کیاصوبائی وزیرقانون نے کہاکہ سی پیک کے تحت 28اپریل کورشکئی اکنامک زون کی تعمیر کیلئے وزیراعظم نے چین میں معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

یہ ملک کا پہلااکنامک زون ہوگا جس کی تعمیر چینی کمپنی سی آربی سی کریگی اور تعمیراتی کا م پر128ملین ڈالرکاخرچ آئے گا صوبائی حکومت سی پیک کے متعلق اپنے کسی بھی موقف سے پیچھے نہیں ہٹی ہے صوبے کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگاقبل ازیں اپوزیشن لیڈراکرم درانی نے کہاکہ چین نے سی پیک اپنے ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے تعمیر کیاجائے لیکن حکومت صوبے کے پسماندہ اضلاع کی بجائے رشکئی جیسے ترقیاتی مقام پر ا کنامک زون کی تعمیر کررہی ہے۔

 سابق وزیراعظم نوازشریف کے وعدوں کے باوجود بنوں اور ڈی آئی خان میں اکنامک زون کی تعمیرنہیں کی جارہی ہے سی پیک میں پسماندہ اضلاع کو شامل کیاجائے ورنہ یہ منصوبہ متنازعہ بن جائے گانگہت اورکزئی کے سوال کاجواب دیتے ہوئے وزیرقانون سلطان محمدنے بتایاکہ فنی تعلیمی بورڈکی جانب سے خاطرخواہ نتائج سامنے نہ آنے کے بعد ٹیوٹابنایاگیا لیکن اسکے اثرات بھی متاثرکن نہیں تھے جس کے بعد حکومت نے پی اے ایف کی تجربات کودیکھتے ہوئے ٹیوٹاکے ذریعے معاہدے کئے جس کی منظوری صوبائی کابینہ سے لی گئی۔

 وقفہ سوالات کے دوران پی پی کی نگہت اورکزئی نے کہاکہ گلیات میں ریزرؤفارسٹ زمین پر لوگوں کاناجائزقبضہ ہے انہیں جو لسٹ فراہم کی گئی ہے اس میں جہانگیرترین کانام شامل نہیں جنہوں نے گلیات کی قیمتی اراضی پر قبضہ کرکے وہاں عمارتیں قائم کی ہیں اوراب عدالت سے حکم امتناعی بھی حاصل کیاہے سرداراورنگزیب نلہوٹھہ اورعنایت اللہ نے بھی تائیدکرتے ہوئے کہاکہ گلیات کی اراضی پر قبضہ مافیامیں اہم شخصیات شامل ہیں حتیٰ کہ جی ڈی اے کے بورڈکے بعض لوگ بھی قبضہ مافیا کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

سوال کومتعلقہ کمیٹی کے حوالے کیاجائے وزیرقانون سلطان محمد نے کہاکہ جن لوگوں کے نام شامل نہیں اورانکانام ایوان میں لیاجائے تواسے کارروائی سے حذف کیاجائے اپوزیشن کے پاس ثبوت نہیں مفروضوں پر بات نہیں کی جاسکتی تاہم نگہت اورکزئی نے کہاکہ اس ایوان میں زرداری کانام لیاجاسکتاہے تو جہانگیرترین کاکیوں نہیں مذکورہ سوال پر رائے شمارہوئی ووٹنگ میں اپوزیشن کی تعدادکم نکلی ایم ایم اے رکن عنایت اللہ کے اوقاف کی زمینوں سے متعلق سوال کاجواب دیتے ہوئے وزیرقانون کاکہناتھاکہ اوقاف کی 739کنال اراضی پرجوتعلیمی ادارے اورہسپتال قائم کئے گئے ہیں۔

 اب انہیں ہٹایاتونہیں جاسکتا البتہ پالیسی بنارہے ہیں کہ یہ ادارے اس اراضی کے بدلے محکموں اوقاف کو معاوضے کی ادائیگی کرے جوکرایے کی مد میں بھی ہوسکتی ہے کیونکہ اوقاف کی اراضی وقف ہوتی ہے اوریہ کسی دوسرے محکموں کو نہیں دی جاسکتی بعدازاں ایوان نے اس سوال کوسٹیڈنگ کمیٹی کے سپردکردیاصوبائی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اے این پی کے رکن لائق خان نے کہاکہ کشتی واقعے کے بعد حکومتی اقدامات کوسراہتے ہیں۔
 

تاہم حادثے میں لاپتہ26افرادکی تلاش کیلئے نیوی کمانڈوزکوذمہ داری سونپی جائے تاکہ لاشیں جلدسے جلدمل سکیں کیونکہ انکے ورثاء آج بھی اپنے پیاروں کی تلاش کیلئے دریائے کنارے بیٹھے ہیں اس موقع پر (ن) لیگ کے سرداراورنگزیب نلہوٹھااوراپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے کہاکہ واقعے سے پوراہزارہ سوگوار ہے حادثہ افسوسناک اوردردناک ہے جائے وقوعہ پر پل کی تعمیراورکالاڈھاکہ کیلئے خصوصی پیکج کااعلان کیاجائے۔

 جواب دیتے ہوئے وزیرقانون سلطان محمد نے کہاکہ کشتی حادثے کے حکومتی اقدامات بروقت تھے وزاعلیٰ اوروزیراطلاعات سمیت ضلعی انتظامیہ نے جائے وقوعہ کادورہ کیا لاپتہ افرادکی تلاش کیلئے نیوی سے رابطہ کرینگے،وزیرمواصلات اکبرایوب نے کہاکہ پل کی تعمیر کیلئے وزیراعلیٰ نے فیزیبلٹی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کی اس پل کی تعمیر پر سات ارب روپے کی لاگت آئیگی جس کیلئے ڈونرسے بات کرینگے پل جلدتعمیرکیاجائے گا۔

اسکے علاوہ تورغرتادرابن سڑک بھی تعمیر کی جائے گی انہوں نے کہاکہ متاثرین کی مشکلات کااحساس ہے نیوی غوطہ خورپہنچ چکے ہیں جنہوں نے لاپتہ افرادکی تلاش شروع کردی ہے۔صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں ایم ایم اے کے ہدایت الرحمن کے توجہ دلاؤنوٹس کاجواب دیتے ہوئے وزیرقانون سلطان محمدنے کہاکہ مدرسے کی پانچ بورڈوں کی سندشہادۃ العالمیہ کو یونیورسٹی کی ماسٹرڈگری کے برابرتسلیم کیاجاتاہے۔

 اس بہت جلد تمام محکموں کو سرکلرجاری کردیاجائیگا،پی ٹی آئی رکن اکرام اللہ گنڈاپورکے توجہ دلاؤنوٹس کاجواب دیتے ہوئے وزیرقانون نے کہاکہ دوتانی اورگنڈاپوراقوام میں سالہاسال سے دشمنی چلی آرہی ہے جس میں ابتک90سے زائد لوگ موت کے گھاٹ اترچکے ہیں کمشنرسے بات ہوئی ہے جنہوں نے گزشتہ ہفتے جرگہ بلایاتھا گزشتہ روزبھی جرگہ طلب کیاگیا انتظامیہ اورحکومت غافل نہیں پولیس علاقے میں الرٹ ہے جنہیں امن کے قیام کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔