32

ن لیگ کا ویڈیو لیک کا معاملہ اسمبلی میں اٹھانے کااعلان

اسلام آباد۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف نے ویڈیو لیک کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  جج پر عدم اعتماد کے بعد ان فیصلے بھی کالعدم ہوجایا کرتے ہیں۔

 نواز شریف کی سزا کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جانا چاہیے،نواز شریف کا بدستور پابند سلاسل رہنا انصاف کی نفی ہے۔ پیر کو خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے،اجلاس میں ہمارے گرفتار سیاسی قیدیوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ایک جج کو واپس بھجوایا گیا،بھجوانے والوں نے جج پر عدم اعتماد کیا، جج ارشدملک کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ ارشد ملک کے کئے گئے فیصلوں پر بھی سوالیہ نشان ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ جج پر عدم اعتماد کے بعد ان فیصلے بھی کالعدم ہوجایا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کا پابند سلاسل رہنے کا کوئی آئینی اور قانونی جواز نہیں۔

 انہوں نے کہاکہ یہ دونوں اقدام اکٹھے ہونے چاہئیں تھے۔ انہوکں نے کہاکہ نواز شریف کی سزا کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کا بدستور پابند سلاسل رہنا انصاف کی نفی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ویڈیو لنک کی وجہ سے انصاف اور زیادہ مجروح ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ویڈیو لیک معاملے پر قومی اسمبلی میں بات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کو نہ ملنے والے ریلیف پر بھی بات کریں گے۔