118

قطر کی پاکستانی ہوائی اڈوں کو جدید بنانے کی پیشکش

اسلام آباد۔ امیر قطر نے ملک کے پانچ بڑے ایئرپورٹس کو جدید ترین ہوائی اڈوں میں بدلنے کی پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق حکومت اس وقت ملک کے5بڑے ائیر پورٹس جدید ترین ہوائی اڈوں میں بدلنے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی نے پاکستان کو تعاون کی پیشکش کر دی ہے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق یہ پیشکش وزیراعظم عمران خان کو امیر قطر کی جانب سے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران کی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ قطرجدیدہوائی اڈوں کی تیاری میں مالی اورتکنیکی تعاون فراہم کریگا۔قطر کے تعاون سے پرانیائیر پورٹس کوجدید ٹیکنالوجی اور نئے ڈیزائن سیبدلا جائے گا، ذرائع کا کہن ہے کہ امیر قطر نے ائیر پورٹ سروسز کو آٹ سورس کرنے کا کہا ہے۔

 امیر قطر کے مطابق وہ پاکستان کے پرانیائیر پورٹس کو قطر ائیر پورٹ کی طرز پر جدید بنائے جا سکتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس حوالے سے مشاورت کے لیے اہم اجلاس (آج) پیر کو طلب کر لیا ہے،وزیرہوا بازی سمیت سول ایوی ایشن حکام اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ائیر پورٹ سروسز کو آوٹ سورس کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ فیصلے پرعمل سے پاکستان کاشمارخوبصورت ترین ائیر پورٹس رکھنے والے ممالک میں ہوگا۔