35

پاک بھارت کے واہگہ بارڈر پر مذاکراتپاک بھارت کے واہگہ بارڈر پر مذاکرات

لاہور۔کرتار پور راہداری منصوبے پر پاک بھارت مذاکرات آج (اتوار) کو واہگہ باڈر پر ہوں گے۔پاک بھارت مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل اور بھارتی وفد کی قیادت جوائنٹ سیکرٹری خارجہ دیپک متل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کرتارپور راہداری کھولنے کی شرائط، خدوخال اور تکنیکی ایشوز کے سلسلے میں دو معاہدوں کے مسودوں پر بات چیت کے لئے دوسری میٹنگ آج14 جولائی کو واہگہ،اٹاری پر ہوگی مذاکرات میں سکھ یاتریوں کی رجسٹریشن کے طریق کارپربھی بات ہوگی جبکہ بھارت سے آئے یاتری کتنی کرنسی ساتھ لاسکتے ہیں اس کا بھی تعین ہوگا۔

 بتایا گیا ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ کرتارپور راہداری کے امور پر تبادلہ خیال کے لئے 14 جولائی کو واہگہ میں ہونے والی بات چیت کے لئے بھارتی صحافیوں کو دعوت بھی دی گئی تھی۔