37

حج آپریشن میں کوتاہی برتنے پر خلاف سخت تادیبی کاروائی کا فیصلہ

پشاور۔ کو آرڈنیٹر برائے حج آپریشن اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب  نے حج کمپلیکس حیات آباد کا اچانک دورہ کیا اور حج اقدامات کا جائزہ لیا انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 انہوں نے عازمین حج کی جانب سے اٹھائے گئے بعض مطالبات پر ڈائریکٹر حج کو ہدایات جاری کیں ٗاس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال عازمین حج اور حجاج کرام فریضہ حج کی ادائیگی میں ہر قدم پر سہولیات کی فراہمی میں واضح فرق محسوس کر یں گے ٗحج آپریشن میں کوتاہی برتنے والے افراد کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

حج آپریشن انتظامات پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ٗانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی در خواست پر سعودی حکو مت نے امسال حج کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کر دیا گیا ہے ٗانہوں نے کہا کہ آئندہ سال روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کو ملک تمام ایئر پورٹس تک توسیع دی جائے گی ٗحکومتی اور حج سکیم کی خصوصی مانیٹرنگ کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پشاور سے 19 ہزار500 عازمین امسال فریضہ حج ادا کر یں گے اور حجاج کرام کو 25 سے60 ہزار روپے تک واپس کئے جائیں گے۔