48

قبائلی اضلاع کی 16نشستوں کیلئے 1897پولنگ سٹیشن

پشاور۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کی 16نشستوں کے لئے 1897پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ ان انتخابات میں مجموعی طور پر 28لاکھ 1 ہزار 8سو 37ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے ٗیہ بات بدھ کے روز صوبائی الیکشن کمیشن خیبر پختونخوامیں جینڈر اینڈ ڈیسیبلٹی الیکٹورل ورکنگ گروپ کے اہم اجلاس میں  بریفنگ کے  دوران بتائی گئی اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر پیر مقبول احمد، ایڈیشنل ڈی جی نگہت صدیق اور چیئرپرسن وویمن کمیشن خاور ممتاز نے بھی شرکت کی اجلاس میں قبائلی اضلاع کے انتخابات میں خواتین، معذور افراد اور دیگر محروم طبقات کی شمولیت بارے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ قبائلی اضلاع کی 16نشستوں کے لئے 1897پولنگ اسٹیشن قایم کیے گیے ہیں جبکہ انتخابات میں مجموعی طور پر 28لاکھ 1 ہزار 8سو 37ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

 صوبائی الیکشن کمشنر پیر مقبول احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ انتخابات جمہوریت کا حسن ہیں۔قبائلی اضلاع میں انتخابات کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات کا سال ہے اس سال نومبر دسمبر میں بلدیاتی انتخابات بھی کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ2018 کے الیکشن میں خواتین کا ٹرن آؤٹ کم رہا تاہم امید ہے کہ آئندہ الیکشن میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ بڑھے گاان کا کہنا تھا کہ خواتین ووٹرز کی شرح بڑھانے کے لئے سب نے کرادر ادا کرنا ہوگا۔

ایڈیشنل ڈی جی نگہت صدیق نے اجلاس کو بتایا کہ قبائلی علاقوں کا دورہ کیا گیا ہے جہاں خواتین پولنگ عملے سے ملے انہوں نے کہا کہ واضع ہدایات ہیں کہ معزور افراد، حاملہ خواتین اور خواجہ سرا کا خیال رکھا جائے ان کا کہنا تھا کہ معزور افراد کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپر کے حوالے سے شکایات ملی تھیں تاہم معزور افراد، حاملہ عورتوں اور خواجہ سراؤں کو  لائنوں میں نہیں کھڑا رہنا چاہیے۔