31

ٹرانسپورٹروں کیلئے پرمٹ فیس اور جرمانوں میں رعایت

پشاور۔ خیبرپختونخواحکومت نے پشاورکے ٹرانسپورٹروں کوروٹ پرمٹ فیس ٹیکس اورجرمانوں کی مدمیں ریلیف فراہم کردیاہے

 متحدہ لوکل ٹرانسپورٹ اونرایسوسی ایشن کے صدرخان زمان آفریدی نے حکومت اورمحکمہ ٹرانسپورٹ کے اس اقدام پرانکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ روٹ پرمٹ فیس کی مدمیں پہلے 4800روپے وصول کئے جاتے تھے جسے اب کم کرکے 2300روپے کردیاگیاہے اسی طرح جرمانہ ہونے پر700روپے وصول کئے جاتے تھے جسے کم کرکے اب 300روپے کردیاگیاہے انہوں نے مزیدکہاکہ وہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے اس اقدام پرانکی کاوشوں کوسراہتے ہیں اورانکے ساتھ ہرقسم کامکمل تعاون کیاجائیگاانہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے ٹرانسپورٹروں کودرپیش مسائل پرکوئی توجہ نہیں دی جسکی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کے مسائل میں اضافہ ہوتاگیااوریہ کہ ٹیکسوں کے بھرمارنے ہماراجینادوبھرکردیاہے انہوں نے کہاکہ موجودہ تحریک انصاف حکومت عوام دوست حکومت ہے۔