41

نہم کے کینسل پرچے سپلیمنٹری میں دینے کی اجازت

پشاور۔ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور نے جماعت نہم کے طلباء و طالبات کی جانب سے کینسل کرائے جانے والے پرچے دوبارہ سپلیمنٹری امتحانات میں دینے کی اجازت دیدی ہے اور فی پرچہ منسوخ کرنے کی فیس ایک ہزار روپے مقرر کی ہے

 قبل ازیں جو طلباء و طالبات نہم جماعت کے پرچوں میں حاصل کردہ نمبروں سے مطمئن نہیں تھے وہ اپنا پرچہ تو کینسل کرا سکتے تھے لیکن انہیں سپلیمنٹری میں پرچے دینے کی اجازت نہیں تھی اور وہ سالانہ امتحانات کا انتظار کرتے تھے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ملک مقصود انور نے مذکورہ فیصلے کی تصدیق کی ہے۔