27

باڑہ میں قیام امن یقینی بنانے کیلئے تھانہ قائم

پشاور۔ صوبے میں ضم قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں امن وامان کی قیام کو یقینی بنانے کیلئے باضابطہ طورپر تھانہ قائم کردیاگیا جس کا افتتاح گزشتہ روز سی سی پی او پشاورمحمد کریم خان نے کیا

 اس موقع پر ڈی پی او خیبر محمد حسین خان ٗ ایم این اے اقبال آفریدی ٗ قبائلی مشران اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے سی سی پی او تھانہ باڑہ کا افتتاح کیابعد ازاں باڑہ میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی خاطر ٹریفک دفترکا بھی آغاز کیا کریم خان کا کہناتھاکہ  فاٹا انضمام کے بعد تیزی کے ساتھ پولیس دفاتر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ قبائلی عوام کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بعد علاقہ کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے باڑہ میں ٹریفک دفتر کا افتتاح کیا گیا ہے تاکہ باڑہ اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک مسائل کو حل کیا جا سکے۔

اس موقع پر انہوں نے پولیس اہلکاروں سے بات چیت کے دوران فاٹا انضمام کو تاریخی اقدام قرار ددیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ انضمام کے بعد پسماندہ علاقوں میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا جس کے ثمرات قبائلی عوام تک پہنچیں گے، دورہ کے دوران سی سی پی او کریم خان نے باڑہ میں امن و امان کی بحالی کی خاطر پولیس رائیڈرز سکواڈ کا بھی افتتاح کیا جبکہ ابتدائی طورپر ان کو 8موٹر سائیکلیں فراہم کی گئیں محمد کریم خان نے کہاکہ تھانہ باڑہ کے قیام اوررائیڈرز سکواڈ کے گشت سے امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہو گی بعدازاں کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیاگیااس موقع پر قبائلی مشران نے سی سی پی او کریم خان کو روایتی قبائلی پگڑی بھی پہنائی۔