33

سالانہ 2لاکھ فیس ادا کرنیوالے والدین کی شامت

لاہور۔ فیڈ رل بو رڈ آ ف ریو نیو  ( ایف بی آر)نے بچوں کی سالانہ 2لاکھ فیس ادا کرنیوالے مزید 10ہزار والدین کو نوٹسز جاری کر دئیے، نوٹسز میں آمدن کے ذرائع پوچھے گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے بچوں کی سالانہ 2لاکھ فیس ادا کرنے والے مزید 10ہزار والدین کو نوٹسز جاری کر دئیے، نوٹسز میں والدین سے تعلیمی اداروں کی سالانہ 2لاکھ روپے فیس کی ادائیگی کے حوالے سے آمدن کے ذرائع پوچھے گئے ہیں۔

،ایف بی آر کی جانب سے اس سے قبل 16ہزار والدین کو آمدن کے ذرائع کے حوالے سے نوٹسز جاری کئے تھے اور 15 روز میں جواب طلب کیا تھا۔دوسری جانب نمائندہ پیرنٹس ایسوسی ایشن فیصل صدیقی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ دولاکھ روپے فیس جمع کروانے والے والدین کے لئے ضروری ہے کہ ریٹرن فائل کرتے ہوئے ایڈوانس ٹیکس ظاہر کریں۔

فیصل صدیقی نے کہا کہ اس قانون کو چیلنج کرنے کیلئے گزشتہ دس ماہ سے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن فائل کر رکھی ہے، ایڈوانس انکم ٹیکس کٹتا تو ہے لیکن اسکول جمع کرواتا ہے یا نہیں علم نہیں، حکومت والدین کیساتھ اداروں کوبھی کنٹرول کرے۔