36

جنرل بس سٹینڈمنتقلی ٗ626 کنال اراضی کے حصول کافیصلہ

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جنرل بس سٹینڈ (حاجی کیمپ) کو چمکنی منتقل کرنے کے منصوبے کی ابتدائی فز یبلٹی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے فیزیبلٹی رپورٹ منصوبے کے کنسلٹنٹ ایم ایس نیسپاک نے تیار کی ہے جسے صوبائی حکومت کو پیش کر دیا گیا ہے منصوبے کے لئے626کینال اراضی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں تین سو کینال جنرل بس سٹینڈ جبکہ تین سو کینال منتقلی کے توسیعی منصوبے کے لئے ہو گی۔

 اس بات کا فیصلہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ حاجی کیمپ بس اڈہ(جنرل بس سٹینڈ) کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لئے موضع سردار گڑھی میں 733کنال چودہ مرلے جبکہ موضع ہرگوئی میں 181کنال چودہ مرلے اراضی کے حصول کیلئے سیکشن4پہلے ہی نافذ ہے جس میں 800کینال جنرل بس سٹینڈ کی تعمیر174کینال چمکنی میں بی آر ٹی منصوبے کے ڈپو کے لئے درکار ہے اسی طرح بقایا626 کینال مجوزہ نئے جنرل بس سٹینڈ کے لئے ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کیلئے پہلے سے ہونے والی منصوبہ بندی کے تحت زمین کی خریداری کے لئے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے بینک آف خیبر سے قرضہ لینا تھا جبکہ منصوبے کی ڈیزائننگ و فیزیبلٹی ایم ایس نیسپاک کے حوالے کی گئی تھیں جس پر ایم ایس نیسپاک نے ابتدائی رپورٹ پیش کر دی ہے۔

 اجلاس کو بتایا گیا رواں مالی سال2019-20کے ترقیاتی پروگرام میں 184کینال اراضی کی خریداری کے لئے 1.3ارب روپے مختص کئے گئے جو کہ منصوبے کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بہت کم ہیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منصوبے کے لئے 626کینال اراضی خریدنے کے علاوہ ترقیاتی پرگرام میں مختص1.3ارب روپے بڑھا کر 3.2ارب مختص کئے جائیں گے جس میں 3سو کینال پر جنرل بس سٹینڈ تعمیر کیا جائے گا جبکہ تین سو کنال منتقلی کے توسیعی منصوبے کے لئے استعمال کی جائے گی جبکہ منصوبے کے تعمیراتی کام کے لئے خیبر بینک سے قرضہ لیا جائے گا جس کیلئے بینک آف خیبر کے ساتھ مذاکرات کرنے کی ہدایت کی گئی۔