32

چترال میں پھنسے 70افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا

 پشاور۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر چترال میں سیلاب سے متاثرہ گولین وادی میں پراونشل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی  خیبرپختونخوا کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں متا ثر ہ علاقے گولین پائین بریج ون اور بریج ٹو میں پھنسے70 افراد کوہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کر لیا گیا ہے ٗ چترال گولین میں دو ہیلی کاپٹر ز نے ریلیف کے کاموں میں حصہ لیتے ہوئے وادی کے22مر یضوں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز چترال منتقل کر دیا۔

 پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کے ذریعے چترال متاثرین میں ایک ٹن راشن تقسیم کیا جبکہ متاثرہ افراد کی طبی امداد کے لئے ادویات، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو امدادی کا روا ئیاں مز ید جا ری ر کھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ امدادی سرگرمیوں میں پاک آرمی، رسکیو 1122اور ضلعی انتظامیہ حصہ لے رہے ہیں ڈائریکٹر جنر ل پی ڈی ایم اے پرویز خان کے مطا بق مزید ادویات، اشیاء خوردنوش اور دیگر سامان متاثرہ علاقوں کی جانب بھیج دیا گیاہے اور متعلقہ اداروں کو آپریشن جا ری رکھنے کی ہدایا ت جاری کی گئی ہیں۔

 پیدل جانے کا راستہ بحال کر دیا گیا ہے تاہم سڑکوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے  علاوہ ازیں موسم برسات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اپر چترال اورلوئر چترال کو دو سو ٹینٹ سمیت دو سو پلاسٹک میٹس، مچھر دانیاں، گیس سلنڈراور روزمرہ استعمال کی اشیاء بھیج دی گئی ہیں پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ کو اس سلسلے میں پہلے ہی ریلیف کا سامان اور ضروری فنڈز فراہم کر چکی ہے تا کہ چترال میں کسی بھی ناخوشگوار حادثات سے نمٹنے کیلئے استعمال میں لائے جاسکے گے۔