36

قبائلی اضلاع انتخابات ٗ دفعہ144کی پابندی ختم

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان خیبر پختونخوا میں ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 20جولائی کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے متعلقہ اضلاع سے دفعہ144کی پابندی ہٹا دی ہے۔جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر دیگر تمام اسٹیشنز کے باہر فوج کی تعیناتی کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز چیف الیکشن کمیشنر سردار محمد رضا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

 اجلاس میں ضم شدہ قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمیشنر کو انتظامات سے آگاہ کیاگیا۔ اجلاس میں بتایاگیا ہے کہ 20جولائی کو خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے انتظاات مکمل کر لئے ہیں۔ 

اجلاس میں چیف الیکشن کمیشنر نے قبائلی اضلاع سے دفعہ144 کی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج کی تعیناتی جبکہ دیگر تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر فوج تعیناتی کی بھی منظوری کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں تمام پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے اور قبائلی اضلاع کے حوالے سے ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔