37

محاصل میں اضافے کا سنگ میل عبور کرلیا،تیمورسلیم جھگڑا

شاور۔خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑانے خیبر پختونخوا کیلئے ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے چین میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم (World Economic Forum) کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں دنیا کے مختلف ممالک کی اٹھارہ سو سے زائد اعلیٰ شخصیات نے اپنے ممالک کی نمائندگی کی اور عالمی سطح پر درپیش معاشی مسائل کے حل کیلئے اپنی سفارشات پیش کیں۔

 وزیر خزانہ تیمور سلیم نے ورلڈ اکنامک فورم کے پلیٹ فارم پر خیبر پختونخوا میں ٹیکس نظام کو فعال بنانے، معاشی اصلاحات کے نفاذ، محاصل میں اضافے اور بہتر طرز حکمرانی کیلئے موجودہ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق شرکاء کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔دورہ چین کے دوران وزیر خزانہ تیمور سلیم نے خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے عالمی سطح پر اپنی کوششوں کو رتیز کرتے ہوئے عالمی اقتصادی فورم کی سائڈ لائنز پر عمان کے وزیر مملکت برائے صنعت و تجارت اور عالمی شہرت کے حامل معاشی ادارے قطر فنانشل سینٹر کے چیف ایگزیکٹو سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر خیبر پختونخوا اور عمان کے مابین باہمی اقتصادی تعلقات اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ قطر فنانشل سینڈر کے چیف ایگزیکٹو کے ساتھ ملاقات میں صوبے میں کاروباری مواقع بڑھانے اور روزگار کی فراہمی سے متعلق تفصیلی مشاورت کے ساتھ ساتھ بعض اہم نکات پر اتفاق بھی کیا گیا۔عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر تیمور سلیم جھگڑا نے" ٹیکسیشن کا راست نفاذ" کے موضوع پر ایک نشست کی سربراہی کرتے ہوئے ٹیکس نفاذ اور آمدن میں اضافے کیلئے ٹیکس اصلاحات پر شرکاء کو تفصیلی بریفینگ دی۔انہوں نے پاکستان اور چین کی صورتحال کاموازنہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ریونیو بیس میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کے شہریوں پر حکومت زیادہ سے زیادہ پیسہ خرچ کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے سیاسی عزم و ارادہ بہت ضروری ہے تاکہ ٹیکس حصول کے ادارے آ,ادانہ طور پر کام کر سکیں۔اس سلسلے میں انہوں نے کہاکہ میں نے خود خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے اصلاحاتی عمل کی نگرانی کی اور ہماری حکومت نے ایک سال کے دوران غیر ٹیلکو ریونیو کے علاوہ محاصل میں 49 فیصد اضافہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ صوبائی وزیرنے مزید کہاکہ ہماری حکومت نے 28 شعبوں میں ٹیکس شرح میں کمی لانے کے باوجود بھی ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ حاصل کیاہے۔صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس نفاذ میں عوامی شعور اجاگر کرناسب سے اہم اور بڑا چیلنج ہے