37

پسکو میں بھرتی میرٹ پر ٗعوام جعلسازوں سے ہوشیار

پشاور۔پسکومیں بھرتی کیلئے اختیارکئے گئے طریقہ کارکے مطابق بھرتی کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے،
اب دوسرے مرحلہ میں امتحان لینے والا ادارہ درخواستوں کی جانچ پڑتال اورلسٹیں مرتب کرنے کا کام کررہا ہے، پسکو کے تر جمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پسکو کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ کئی افراد / جعلساز پسکو میں بھرتی کروانے کے لئے امیدواروں کو سبزباغ دکھارہے ہیں اور بھرتی کے عوض رقم کا مطالبہ کررہے ہیں جوکہ مکمل طورپرخلاف قانون ہے

پسکو نے بھرتی کے اشتہار میں بھی عوام کی آگاہی کے لئے متنبہ کیا تھا کہ وہ جعلسازوں اورفراڈیوں سے ہوشیار رہیں اور کسی کو بھی کسی کے ذریعے پیسے نہ دیں کیونکہ پسکو میں بھرتی شفاف اورمیرٹ کے مطابق ہوگی اور اس طریقہ کارمیں کوئی بھی شخص بشمول ادارے کا کوئی بھی فرد اثرانداز نہیں ہوسکتا،عوام کی آگاہی کے لئے ایک مرتبہ پھر منتنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ کسی کے جھانسے میں نہ آئیں اورپسکو میں بھرتی کیلئے کسی کو پیسے ہرگز نہ دیں ورنہ اپنے نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔