43

بنوں سے مزید 2پولیو کیسز رپورٹ

پشاور۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے مزید دو پولیو کیسزسامنے آگئے ہیں جس کے بعد بنوں میں پولیو کیسز کی تعداد 16ٗ خیبر پختو نخوا میں 33جبکہ ملک بھر میں 41ہوگئی

  متاثرہونے والے بچوں کے فضلے کے نمونے تجزیہ کیلئے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوائے گئے تھے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق فتح خان خیل کے رہائشی30ماہ کا بچہ اور جانی خیل کی 12 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے متاثر بچی کے والدین ویکسین پلانے سے انکاری تھے اوربچی کو معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات بھی نہیں دیئے گئے تھے جبکہ 30ماہ کے متاثرہ بچے کی تفصیلی رپورٹ آنا باقی ہے جس سے معلوم ہوگا کہ آیااس بچے کو پولیو کے قطرے دئے گئے تھے یا اس کے والدین بھی انکاری تھے۔