32

پشاور ائر پورٹ پر ایمرجنسی انخلاء کیلئے عارضی مشقیں

پشاور۔باچاخان انٹرنیشنل پورٹ پشاور پر کسی کوآگاہ کئے بغیر کرتے ہوئے ایمرجنسی انخلاء کیلئے عارضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی چیف آپریٹنگ ایئرپورٹ عبیدالرحمان عباسی کررہے تھے۔مشقوں میں سول ایویشن اتھارٹی،ایئرپورٹ سیکورٹی فورس اورپی آئی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں نے حصہ لیا۔

اس موقع پرعبیدالرحمان عباسی نے کہاکہ ایمرجنسی انخلا کے عارضی مشقوں کامقصدغیر معمولی صورتحال میں ایئرپورٹ میں موجودتمام متعلقہ ایجنسیز کا صلاحیتوں کو مزید بڑھانااوربہتری لاناہے۔انہوں نے کہاکہ یہ عارضی مشق ہردوماہ بعد بغیرکسی کوآگاہ کیے شروع کیاجائیگاتاکہ ایئرپورٹ پر موجود فائر، میڈیکل سمیت دیگرایجنسیزکی صلاحیتوں کانہ صرف معائنہ کیاجاسکے بلکہ اس میں بہتری بھی لائی جاسکے۔ایمرجنسی انخلاکے عارضی مشق میں ایئرپورٹ کے دوسری منزل میں واقع ٹرمینل بلڈنگ میں آگ لگایاگیا، الارم بجتے ہی تیسری اوردوسری منزل سے تمام دوڑکراسمبلی ایریا میں جمع ہوگئے۔