34

بلین ٹری سونامی منصو بہ ایوارڈ کے لئے نامزد

پشاور۔ صوبائی حکومت نے بلین ٹری سونامی منصوبے کو کلائیمنٹ چینج ایوارڈ کے لئے نامزد کردیا ہے خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی منصوبہ دنیا کا چوتھا منصوبہ ہے جسے عالمی اداروں نے بھی تسلیم کیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے بلین ٹری سونامی منصوبے کو کلائی میٹ چینج ایوارڈ کے لئے نامزد کیا ہے

 ایوارڈ رواں برس اکتوبر میں ہونے والے عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے دوران دیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا میں منصوبے کی تکمیل کے بعد جنگلات کی اراضی میں اضافہ ہو جائیگا صوبائی حکومت کی جانب سے اس منصوبے کے تحت شہر کے مختلف دریاؤں، نہروں اور مختلف علاقوں میں پودے لگانے کا عمل بھی شروع کیا ہے تاہم محکمہ ایری گیشن کے اہلکاروں کی غفلت کے باعث بیشتر درخت سوکھ گئے ہیں