28

خیال خوڑ ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے 69 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص

اسلام آباد۔پختونخوا میں خیال خوڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر رواں مالی سال کے دوران 69 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ 

آبی وسائل ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایکنک نے 2016ء میں اس منصوبے کی منظوری دی تھی جس پر لاگت کا مجموعی تخمینہ 26 ارب 8 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد ہے اور اس منصوبے  سے 128 میگاواٹ بجلی  کی پیداوار  حاصل ہوگی۔ رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں اس منصوبے کے لیے 69 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں ہیں جس سے اس منصوبے پر کام کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یہ منصوبہ ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے  اور اور بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل  ہے اس کی تکمیل سے نہ صرف قومی گرڈ میں 128 میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوگا بلکہ بجلی کی صورتحال میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔