31

قبائلی اضلاع میں 4 لاکھ صحت انصاف کارڈ تقسیم

اسلام آباد۔ وزیراعظم کے صحت انصاف پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں 15 جون تک 4 لاکھ صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے ہیں۔

صحت انصاف کارڈ میں تین لاکھ روپے تک چھوٹی امراض کا علاج کروایا جاسکتا ہے جبکہ کسی بھی ایمرجنسی میں کسی صورتحال میں 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کاعلاج کروایا جا سکتا ہے۔ پیر کو سٹیٹ لائن انشورنس کے قبائلی اضلاع کے منیجر حاشر خان نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے صحت انصاف پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں 15 جون تک 4 لاکھ صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے ہیں جن میں ضلع خیبر میں ایک لاکھ 25 ہزار، ضلع کرم میں 30 ہزار، ضلع مہمند میں 50ہزار، ضلع خیبرمیں 40 ہزار صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ 

ضلع خیبر میں ایک لاکھ 25 ہزار صحت انصاف کارڈ مجموعی طورپر 4 لاکھ گھرانے میں 15 جون تک تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے 16جون سے 20 جولائی تک صحت انصاف کارڈ کی تقسیم پر پابندی عائد کی ہے۔ حاشر خان نے کہا کہ وزیر اعظم کے صحت انصاف پروگرام میں صحت انصاف کارڈ میں ابتدائی طور پر 60 ہزار سے 3 لاکھ روپے کی رقم مختص کی ہے جن سے چھوٹی امراض کا علاج کروایا جا سکتا ہے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں صحت انصاف کارڈ کی رقم 4 لاکھ 20 ہزار روپے تک استعمال کی جا سکتی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ قبائلی اضالع کے تمام ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹر میں صحت انصاف کارڈز کی فراہمی کے لئے مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ وزیرا عظم کی ہدایت پر قبائلی اضلاع کے تمام خاندانوں کو صحت انصٓف کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔