39

پی آئی اے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

پشاور۔پی آئی اے نے آو ٹ سورس کے ملازمین کی تنخواہیں بڑھا دی ہیں۔ تنخواہیں 14ہزار سے 22ہزارروپے کر دی ہیں۔ پی آئی اے نے عید الفطر پر کنٹریکٹر کے ذریعے آوٹ آف سورس کارکنوں کی تنخواہوں میں اضافہ کرد یا گیا ہے۔

 پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل راشد ملک نے عید سے قبل تنخواہوں اور باالخصوص آوٹ سورس ملازمین کو ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی اور تنخواہوں میں اضافہ پرملازمین نے ادارے کے سربراہ کا اظہار تشکر کیا ہے