42

پشاور کی جامعات کیلئے چھٹیوں کااعلان

پشاور۔ پشاور کی سرکاری یونیورسٹیاں حسب روایت امسال بھی عیدالفطر پر یکم جون سے 10 جون تک 9 دن بند رہیں گی‘ واضح رہے کہ وفاقی حکومت عید پر 4سے 7 جون تک تعطیلات کا اعلان کیاہے جبکہ 8 اور 9 جون ہفتہ اور اتوار ملا کر 6 چھٹیاں ہوجائیں گی‘ مگر جامعات نے اس کے برعکس عید کی تعطیلات کا آغاز 4 جون کی بجائے یکم جون سے کررہی ہے جبکہ پیر 3 جون کو بھی چھٹیوں میں شامل کردیا گیا ہے۔