33

قبرستانوں پر قبضہ کرنیوالی مافیا رمضان میں بھی سرگرم

پشاور۔ پشاورمیں قبرستانوں کومسمارکرکے قبضہ کرنیوالی مافیارمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں شہرکے مضافاتی علاقہ میاں گوجرغازی باباقبرستان میں مافیانے رات کی تاریکی میں تمام قبروں کومسمارکرکے زمین ہموارکردی ہے جس کی وجہ سے متعلقہ علاقہ کے مکینوں میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے۔

 علاقہ کے مکین مکمل شاہ کے مطابق منگل اوربدھ کی درمیانی شب کچھ نامعلوم افرادنے رات کی تاریکی میں مذکورہ قبرستان کومسمارکردیاہے جب صبح وہ اس قبرستان سے گزرے تودیکھاکے تمام قبروں کی بے حرمتی کرکے انہیں مسمار کیا گیاہے چنانچہ قبروں کی مسماری کی خبرعلاقہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اورمیاں گوجراوراردگردعلاقوں کے لوگوں میں اشتعال اورتشویش پائی جاتی ہے۔