39

جمعتہ الوداع کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں آج جمعتہ الوداع عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جائے گا جس کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات بھی تشکیل دید یا گیانماز جمعہ کے موقع پر خصوصی اجتماعات منعقد ہوں گے جبکہ ملک کی سلامتی، استحکام اور اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔

 جمعتہ الوداع کے موقع پر حساس ترین عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے لئے پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی، جمعتہ الوداع کے موقع پر لاکھوں مسلمان اپنے گناہوں کی معافی اور اللہ کے حضور گڑ گڑا کر دعائیں مانگیں گے۔ جمعتہ الوداع رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو کہتے ہیں۔