38

پانچ معاون خصوصی اور مشیروں کو وزیر کادر جہ مل گیا

پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے فوری طور پر صوبائی کابینہ میں شامل تین مشیروں اور دو سپیشل اسسٹنٹس کو صوبائی وزراء کا درجہ دے دیا ہے اس سلسلے میں صوبائی محکمہ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق مشیروں اور معاونین خصوصی صوبائی وزراء کا درجہ پانے والوں میں صوبائی مشیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ضیاء اللہ بنگش، صوبائی مشیر برائے پانی و بجلی حمایت اللہ ٗ صو بائی مشیر برائے ضم اضلاع اجمل وزیر ٗمعاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم خان اور معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن کامران خان بنگش شامل ہیں جس کے بعد صوبائی کابینہ میں وزراء کی تعداد بڑھ کر 17ہوگئی ہے۔