41

اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم کیلئے قرضوں کا طریقہ کار طے

پشاور۔خیبر پختونخوا حکو مت کو”اپنا گھر“ہاؤ سنگ سکیم سے متعلق سفارشات پیش کر دی گئی ہیں ٗ اس سلسلے میں صو بائی ہاؤ سنگ ٹاسک فورس سے متعلق ایک ورکنگ پیپر بھی تیارکیا گیا ہے جس میں گھر کی تعمیر اور قرضو ں کے حصول کا طریقہ کا رطے کیا گیا ہے ٗ محکمہ ہاؤ سنگ کے ذرائع کے مطابق صو بائی حکو مت نے کم تنخواہ پانے والے سر کاری ملازمین کے لئے ہاؤسنگ سکیم کا اجراء 2017 میں کر دیا تھا۔

 اس سکیم کیلئے شروع میں چار شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں پشاور ٗ کوہاٹ ٗنوشہرہ اور ایبٹ آباد شامل ہیں ٗسکیم کے تحت مکانات تعمیر کر نے کیلئے بینکوں سے قرضے دیئے جائیں گے ٗ ان میں بنک آف خیبر ٗ حبیب میٹرو پولیٹن بنک ٗ نیشنل بنک ٗہاؤ س بلڈنگ فنانس کارپوریشن شامل ہیں ٗاس سکیم کے تحت 567 پلاٹ الاٹ کئے گئے ہیں ٗاس ٹاسک فورس کا چیئرمین صوبائی وزیر ہاؤسنگ ہے۔

جبکہ ممبران میں ایس ایم بی آر ٗسیکر ٹری فنانس ٗ پی اینڈ ڈی ٗ لاء ٗہاؤ سنگ ٗ بلدیات شامل ہیں ٗ ورکنگ پیپر کے مطابق 2017 ء کی مردم شماری کے تحت خیبر پختونخوا کی آبادی بشمول نئے قبائلی اضلاع 3 کروڑ52 لاکھ 60 ہزار بنتی ہے ٗاس طرح اگر ایک گھرانہ سات افراد کا ہو تو اتنی آبادی کے لئے پچاس لاکھ 75 ہزار مکانات در کار ہو ں گے ٗجبکہ موجودہ وقت میں 43 لاکھ14 ہزار مکانات موجود ہیں۔

اس طرح 7 لاکھ61 ہزار مکانات کی مزیدضرورت ہے ٗاعداد و شمار کے مطابق جس آباد ی کے پاس مکانات نہیں اس میں 70 سے75 فیصدکم آمدن والے ہیں ٗجن کی آمدن 20 سے 25 ہزار روپے ماہانہ ہے ٗ5 مرلے مکان کے لئے 18 لاکھ روپے ٗ7 مرلے مکان کیلئے 25 لاکھ روپے ٗ10 مرلے مکان کے لئے 30 لاکھ روپے ٗ کا قرضہ بنک مہیا کریں گے ٗجس کی واپسی کی مدت20 سال یا ملازمت کے اختتام پر جو بھی پہلے ہو تک ہو گی۔

اس قرضے پر منافع”کے بور+ ایک فیصد“ ہو گا ٗمکانات کی تعمیر پلاٹ حاصل کر نے کے 15 ماہ کے اندر مکمل کر نی ہو گی ٗپلاٹ حاصل کر نے کے لئے سر کاری ملازمین کی کم از کم مدت ملازمت تین سال اور عمر 22 سے50 سال تک ہو نی چاہیئے ٗ تنخواہ کم از کم 25 ہزار ہو ٗمکان کی تعمیر کے لئے در کاررقم کا 85 فیصد بنک قر ضہ مہیا کر ے گا ٗ15 فیصد سر کاری ملازم کو اپنے پاس سے خرچ کر نا ہو ں گے ٗ ٹاسک فورس کے ذمہ صو بائی ہاؤ سنگ و ٹاؤن پلاننگ کی پالیسی بنانا اور ضروری قانونی سازی کر نا بھی شامل ہے۔