33

قبائلی اضلاع کیلئے جماعت اسلامی کے امیدوار

پشاور۔جماعت اسلامی نے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیاہے جس کے مطابق حلقہ پی کے 100باجوڑ ون سے مولانا وحید گل ٗ پی کے 101باجوڑ 2 سے سابق ایم این اے صاحبزادہ ہارون الرشید، پی کے102باجوڑ تھری سے سراج الدین خان، پی کے 103مہمند ون سے حاجی فضل رازق، پی کے 104مہمند ٹو سے ملک سعید خان، پی کے 105خیبر ون سے مراد حسین آفریدی۔

پی کے 106سے خیبر ٹو سے شاہ جہان آفریدی، پی کے 107خیبر تھری سے شاہ فیصل آفریدی، پی کے 108کرم ون حاجی سلیم خان، پی کے 109 کرم ٹو زوجہ حکمت خان، پی کے 110اورکزئی سے ڈاکٹر امجد نعمان، پی کے 112 شمالی وزیرستان سے حاجی رحمان اللہ، پی کے 113جنوبی وزیرستان ون سے ڈاکٹر سمیع اللہ جان، پی کے 114جنوبی وزیرستان ٹو (وانا) سے سیف الرحمن جماعت اسلامی کے امیدوار ہونگے جنہیں باقاعدہ ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔