64

پشاور میں کھلونا نما اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کھلونا نما اسلحہ کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے سمگل کی کوشش ناکام بنادی اوردو ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا پشاور پولیس نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلونا پستول پر پابندی کے بعد خصوصی کریک ڈاؤن میں اے ایس پی گلبہار احمد زنیر چیمہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار واجد خان نے آفریدی گڑھی ناکہ بندی کے دوران سوزوکی پک اپ کے ذریعے ہزاروں کی تعداد میں اسلحہ نما کھلونوں کی سمگل کرنیکی کوشش ناکام بناتے ہوئے دوملزمان وحدت ولد مراد سکنہ کاکشال اور ضیاء الدین ولد محمود جان سکنہ زرگر آباد کو گرفتار کر لیا دونوں ملزم سوزوکی پک اپ نمبر 2424 کے ذریعے اسلحہ نما کھلونے پستول بندوق وغیرہ ضلع نوشہرہ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔