76

خیبرپختونخوا رائٹ ٹو پبلک سروس کمیشن کے کمشنر ز تعینات

پشاور۔صوبائی حکومت نے گریڈ 21کے دو ریٹائرڈ بیوروکریٹ کو خیبرپختونخوا رائٹ ٹو پبلک سروس کمیشن کے کمشنر تعینات کردیا ہے۔اس سلسلے میں ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق گریڈ 21کے ریٹائرڈ آفیسر محمد فہیم وزیر اور حضرت مسعود میاں کو کمشنرز برائے رائٹ ٹو پبلک سروس کمیشن لگادیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ان کی تقرری رائٹ ٹو پبلک سروس کمیشن ایکٹ 2014کے تحت عمل میں لائی گئی ہے تاہم اعلامیہ میں دونوں کی تقرری کی شرائط و ضوابط ظاہر نہیں کئے گئے ہیں