34

کل جماعتی کانفرنس کیلئے 12 اور13جون کی تاریخیں تجویز

 اسلام آباد۔حکومت کے خلاف احتجاج کی مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی مجوزہ کل جماعتی کانفرنس کے لئے 12 اور13جون کی تاریخیں تجویز کی گئیں۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان عیدالفطر کے بعد اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان اے پی سی کی حتمی تاریخ کا اعلان اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی مشاورت سے کریں گے۔

 اے پی سی ایک سے زیادہ دن بھی جاری رہ سکتی ہے۔ اے پی سی حکومت کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی طے کرے گی اور اپوزیشن جماعتیں اس بات پر بھی مشاورت کریں گی کہ کیا اس مرحلہ پر حکومت کو گرانا چاہیئے یا اسے مزید وقت دینا چاہئے۔