24

حمزہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر نیا بنچ تشکیل

لاہور۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر نیا بنچ تشکیل د ے دیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکور ٹ نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے ساتھ جسٹس وحید خان بینچ کا حصہ ہوں گے۔

 حمزہ شہباز نے منگل کے روز دوران سماعت جسٹس علی باقرنجفی اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔نیا بنچ 3جون کو سماعت کرے گا۔