38

چین‘کوئلے کی کان میں حادثہ،5افرادہلاک

چنگ شاہ۔چین کے مرکزی صوبے ہونان میں کوئلے کی ایک کان میں حادثہ کے باعث پانچ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

مقامی حکام کے مطابق گزشتہ روز لانگ ٹن ٹاؤن شپ میں کوئلے کی ایک کان میں چھ افراد کام کررہے تھے کہ وہ حادثہ کے باعث کان کے اندر پھنس گئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور اس نے کان کنوں کو ملبے سے نکالنے کی کاروائی شروع کردی تاہم پانچ افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ حادثہ گیس خارج ہونے کے باعث پیش آیا۔