38

ایشیائی ترقیاتی بینک کا بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں حصہ لینے کا اعلان

بیجنگ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو کا مقصد انٹرکنکشن کو فروغ دینا ہے،گر کوئی مناسب منصوبہ سامنے آ یا تو اے ڈی بی اس میں ضرور حصہ لینا چاہیے گا۔ 

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر تاکی ہیکو ناکاو نے چین کے تین روزہ دورے کے اختتام پر بیجنگ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو کا مقصد انٹرکنکشن کو فروغ دینا ہے۔ یہ ایک قابلِ قدر انیشیٹو ہے اور اگر کوئی مناسب منصوبہ سامنے آئے گا کہ جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک حصہ لے سکے تو اے ڈی بی اس میں ضرور حصہ لینا چاہے گا۔دراصل ایشیائی ترقیاتی بینک کے کچھ خیالات دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو سے ملتے جلتے ہیں اوراگر ایسا کوئی مناسب منصوبہ سامنے آتا ہے تو آپس میں تعاون کا مکمل امکان موجود ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ انیس سو چھیاسی میں چین کی ایشیائی ترقیاتی بینک میں شمولیت کے بعد فریقین نے تعمیری نوعیت کا تعاون کیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے تیار ہے۔